ادا دار
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - جس کی حرکات و سکنات دلکش ہوں، ناز و انداز والا، طرح دار۔ ادا دار مطبوع نازک بدن خجل جس کو ہو دیکھ سرو چمن ( ١٨٠٢ء، بہار دانش، طپش، ٤٣ )
اشتقاق
فارسی زبان کے لفظ 'اَدا' کے ساتھ 'داشْتَن' مصدر سے فعل امر 'دار' لگایا گیا ہے۔ اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی مستعمل ہے۔